Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ، 17 سال سے دونوں پاؤں سے معذور محمد مشتاق کسی مسیحا کا منتظر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25 جون2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کا رہائشی 17 سال سے دونوں پاؤں سے معذور محمد مشتاق کسی مسیحا کا منتظر ہے، معذوری کے باعث علاج کرانا تو درکنار، 2 وقت کے کھانے کے بھی لالے پڑے ہوئے ہیں اور نوبت فاقوں تک جا پہنچی ہے مظفرگڑھ کی تحصیل جتوء کا رہائشی محمد مشتاق ، 17 سال سے پیروں کے عجیب مہلک مرض میں مبتلا ہے، بے روزگاری اور معذوری کے باعث، بزرگ والد،بیوی اور 4 بیٹیوں سمیت 2 وقت کے کھانے کے بھی لالے پڑے ہوئے ہیں، ایسے میں علاج کرانا نا ممکن ہو گیا ہے،جبکہ گھر میں نوبت فاقوں تک جا پہنچی ہے، محمد مشتاق، اس کا بزرگ والد، بیوی اور 4 معصوم بیٹیاں کسی مسیحا کا منتظر ہیں،محمد مشتاق نے نمایندہ اے پی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ 17 سال سے معذوری کی زندگی گزار رہا ھے جگہ جگہ علاج کرایا پر کوئی افاقہ نا ہوا، زندگی بھر کی جمع پونجی علاج پر لگا چکا ہوں، گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے، بزرگ والد، بیوی اور 4 بیٹیوں کے لیے 2 وقت کے کھانے کا انتظام کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ،ایسے میں علاج کہاں سے کراؤں گا ، ڈاکٹروں نے دونوں پاؤں گھٹنوں تک کاٹنے کا کہا ہے،جس پر تقریباً 6 لاکھ سے 7 لاکھ تک کا خرچہ بتا رہے ہیں، اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت نا کرایہ تو باقی جسم کا حصہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

محمد مشتاق کے بزرگ والد نے وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور مخیر افراد سے اپنے بیٹے کا علاج کرانے کی اپیل کی ہے۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago