Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ، ڈی پی او کی زیر نگرانی منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 دسمبر2018ء) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی ہدائت پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ محمد عمران کشور نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے جس پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خان گڑھ میں منشیات سے آگاہی کے لئے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل مظفر گڑھ غضنفر خان تنگوانی نے شرکت کی گورنمنٹ ہائی سکول خان گڑھ کے طلبائ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل مظفر گڑھ غضنفر خان تنگوانی نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے اور ہمارے دین اسلام میں بھی منشیات کا استعمال حرام ہے اس لئے ہمیں منشیات کے استعمال سے دور رہنا چاہئے انہوں نے کہا آپ نوجوان ہیں آگے چل کر آپ نے ملک کی باگ ڈور سمبھالنی ہے اس لئے آپ کا صحت مند رہنا بے حد ضروری ہے کیونکہ منشیات کے استعمال سے انسان جلد موت کا شکار ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال کرنے والے افراد ملکی ترقی میں اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے اس لئے نوجوان طبقہ کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آپ منشیات کے استعمال سے خود بھی بچیں اوردوسروں کو بھی اس کے نقصانات کے بارے آگاہ کریں جبکہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھی پولیس کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں ہم کسی بھی صورت منشیات فروشی نہیں ہونے دیں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago