News

مظفرگڑھ ، ٹریکٹر ٹرالی الٹ جانے سے 3 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 نومبر2022ء) ٹریکٹر ٹرالی الٹ جانے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ ملتان روڈ پر محمود ٹیکسٹائل ملز کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی کا ویل نکل جانے سے ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر سڑک سے 12 فٹ نیچے گہرائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 30 سالہ محمد عمر ولد عبدالمجید اور 32 سالہ محمد طارق ولد محمد علی زخمی ہو گئے جبکہ 32 سالہ شاہد ولد نور محمد ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب گیا۔

ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ ٹرالی کے نیچے پھنسے شخص کو ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ٹرالی کے نیچے سے نکال کر موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 2 زخمیوں محمد طارق اور شاہد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔
Faryad

Recent Posts

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

6 days ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

2 years ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

2 years ago