News

مظفرگڑھ ، نامعلوم ڈاکووں کی بیکری میں ڈکیتی، تشدد سے 3 ملاز م زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 ستمبر2022ء) نامعلوم مسلح ڈاکووں کی بیکری میں ڈکیتی،ڈاکووں کے تشدد سے 3 بیکری ملاز م زخمی ہو گئے ،ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے گھلواں کے نزدیک کراچی بیکری میں نامعلوم ڈاکووں نے ڈکیتی کی اور بیکری میں موجود نقد رقم چھین لی مزاحمت پر بیکری کے 3 ملازمین 56 سالہ نزر حسین ولد فضل حسین،52 سالہ صادق حسین ولد غوث بخش اور 30 سالہ اعجاز حسین ولد ملازم حسین کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا،اطلاع ملنے پرر یسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر علی پور سے ایمبولینس روانہ کی اور پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع کر دی۔

ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر مزید علاج معالجہ کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا ہے۔پولیس تھانہ صدر علی پور نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago