News

مظفرگڑھ ، مہنگی کھاد فروخت کرنے پر ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج،پولیس کے حوالے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 فروری2023ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کوٹ ادو نے مہنگی کھاد فروخت کرنے پر ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس کے حوالےکر دیا ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کوٹ ادو غلام شبیرگشکوری نے معمول کی چیکنگ کے دوران کوٹ ادو کے علاقے پیر جگی موڑ پر میسرز دین محمد اینڈ سنز کو چیک کیا تو کھاد ڈیلر کو اینگرو یوریا کھاد سرکاری مقرر کردہ نرخ 2440 روپے فی بیگ کی بجائے 3150 روپے میں اینگرو یوریا کھاد کا ایک بیگ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،مزکورہ ڈیلر کے پاس کیش میمو، ریٹ لسٹ اور سٹاک رجسٹر بھی موجود نہیں تھے، پررائس کنٹرول میجسٹریٹ کے مطابق ڈیلر نے یہ ریکارڈ اس لئے نہ رکھا ہوا تھا کہ یوریا کھاد کی فروخت مہنگے داموں کر سکے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دوکان کے مالک محمد صفدر ولد دین محمد اور اس کے مینجر محمد اعجاز ولد عبدالمجید کے خلاف پنجاب کھاد کنٹرول ایکٹ 1973 کی دفعات 4،10،11،16 کے تحت تھانہ دائرہ دین پناہ میں مقدمہ درج کرا کے دونوں کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے،اس موقع پر پرائس کنٹرول میجسٹریٹ و اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت غلام شبیر گشکوری کا کہنا تھا کہ کسان کھاد مافیا اوربلیک میں مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کھاد مافیا اور بلیک میں مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر کھاد کی فروخت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔\378
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago