News

مظفرگڑھ ، سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب کا تحصیل جتوئی اور علی پور کے ہسپتالوں کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اکتوبر2022ء) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں علی پور اور جتوئی کا اچانک دورہ کیا ۔دورہ کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال کو چیک کیااور ادویات کی دستیابی ،سروس ڈیلیوری اور مختلف وارڈز میں فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے بائیومیڈیکل انجینئر کے ہمراہ مختلف طبی مشینری کے فنکشنل ہونے کو بھی چیک کیا اور صحت سہولت کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔

سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتالوں میں آئے مختلف بچوں کی پولیو مہم کے حوالے سے فنگر مارکنگ بھی چیک کی۔انہوں نے میڈیسن سٹورز میں ادویات کے سٹاک کا بھی معائنہ کیا،سیکرٹری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور میں ان ڈور صفائی اور سروس ڈیلیوری کے موثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دستیاب وسائل کو موثر طور پر استعمال کرنے پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور کو شاباش دیتے ہوئے ایکسرے یونٹ اور ایمرجنسی میں ضروری مرمتی کام اور مناسب روشنی کا فوری انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر اور ڈائیلاسز سنٹر کا بھی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور ترقیاتی سکیموں کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پرانہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو موثر بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے عملہ کوعوام کو ہسپتالوں میں بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔\378
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago