News

مظفرگڑھ ، سردار کوڑے خان سکول میں سالانہ اسپورٹس گالا کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر کی شرکت

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 دسمبر2022ء) سردار کوڑے خان سکول مظفرگڑھ میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،سکول کے پرنسپل طاہر بشیر نے سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار کوڑے خان پبلک ہائر سیکنڈری اسکول مظفرگڑھ کا سب سے اچھا اور سب سے بڑا سکول ہے یہاں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی تعداد 4000 سے زیادہ ہے،انہوں نے کہا کہ کھیل سے بچے بہت کچھ سیکھتے ہیں ۔

نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں ان سے طلبا کی قائدانہ صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے، ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس سرگرمیوں میں طلبا و طالبات دونوں بھرپور طریقے سے جوش و جزبے سے حصہ لے رہے ہیں، کوڑے خان سکول کا سالانہ سپورٹس گالا ایک ہفتہ جاری رہے گا، بچے ان سپورٹس سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ بہت کچھ سیکھیں گے،ان سرگرمیوں کا کریڈٹ اسکول کے پرنسپل اور اسکول کی انتظامیہ کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین گورننگ بورڈ وہ سکول کے معاملات سے مطمئن ہیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago