Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ، خسرہ سے بچاؤ آگاہی مہم کے حوالے سے تقریب ‘ بچوں میں خسرہ کی علامات ظاہر ہو نے پر فوری ویکسینیشن کرائیں،ڈاکٹر ایم ڈی خان

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اکتوبر2018ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام علی پور کے پوسٹ گریجویٹ کالج میں خسرہ سے بچاؤ کی آگاہی مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہو ئی ، جسمیں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال علی پور کے ڈاکٹرز ،کالج کے پرنسپل سمیت علماء کرام نے بھی خطاب کیا ،تقریب کے اختتام کے بعدریلی بھی نکالی گئی.، اس موقع پر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ایم ڈی خان انجم کا کہنا تھا کہ،خسرہ مہلک مرض ہے ،ناک بہنا ،بخار ہونا،آنکھوں کا سرخ ہو جانااور جسم پر دھبے پڑ جانا خسرہ کی علامات ہیں،جیسے ہی بچوں میں یہ علامات ظاہر ہوں،ان کی فوری ویکسینیشن کرائیں اور خسرہ سے متاثرہ بچوں کو گھر کے دیگر بچوں سے الگ کر دیا جائے کیونکہ خسرہ کا مرض ،چھینکنے اورکھانسنے سے بھی لگ جاتا ہے ،بچوں کو یہ علامات ظاہر ہونے کے بعد 5 سے 7 روز تک الگ کر دیا جائے ورنہ یہ مرض گھر کے دیگر بچوں کو بھی لگ سکتا ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال علی پور ،ڈاکٹر غلام پنجتن ملک نے بتایا کہ،تحصیل علی پور کی ایک ایک گلی ،محلے ،گاؤں میں ویکسین کرنے ہماری ٹیمیں جائیں گی اور آپ بھی اپنے اپنے علاقے میں لوگوں کو 6 ماہ سے 7 سال تک کے بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگوانے اور خسرہ سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال 2017 میں پورے پاکستان سے خسرہ کے مرض میں مبتلا 23 ہزار 3 سو 13 بچوں کے کیسزرجسٹرڈ ہوئے اور 129 بچے اس موذی مرض میں مبتلا ہور کر جان کی بازی ہا رگئے تھے اور اس سال اکتوبر تک پورے پاکستان میں خسرہ کے مرض میں مبتلا 12 ہزار 3 سو 46 بچوں کے کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور 146 بچوں کی اموات واقع ہو چکی ہیں اور 2017 میں صوبہ پنجاب میں 3 ہزار 4 سو 69 بچوں کے خسرہ میں مبتلا ہونے کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور ایک بچے کی ڈیتھ ہوئی اور 2018 میں اب تک 2 ہزار 5 سو 80 کیسز میں سے 16 بچوں کی ڈیتھ ہوچکی ہے،تقریب کے اختتام کے بعد پوسٹ گریجویٹ کالج علی پورسے خسرہ سے بچاؤ کے حوالے سے ریلی بھی نکالی گئی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago