Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ، حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے دریائے چناب کا سیلابی پانی آبادیوں میں داخل،ریلوے کالونی‘ بھٹہ پور‘ جیسلورھن‘ ماہڑہ نشیب‘ طاہروری‘ بھٹہ والی‘ فضل نگر‘ شادمان کالونی و دیگر آبادیوں کو خالی کرالیا گیا

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔14ستمبر۔2014ء) مظفرگڑھ سے بارہ کلومیٹر دور قصبہ ٹھٹھہ سیالاں کے قریب حفاظتی بند میں شگاف پڑجانے سے دریائے چناب کا سیلابی پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا اور پانی تیزی سے مظفرگڑھ شہر کی طرف بڑھنے لگا جس سے مظفرگڑھ شہر کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا‘مظفرگڑھ شہر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا‘ ریلوے کالونی‘ بھٹہ پور‘ جیسلورھن‘ ماہڑہ نشیب‘ طاہروری‘ بھٹہ والی‘ فضل نگر‘ شادمان کالونی و دیگر آبادیوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ مظفرگڑھ شہر کو خالی کرانے کیلئے مساجد میں اعلانات کرادئیے گئے جس سے شہریوں میں پریشانی بڑھ گئی ہے۔ شہریوں نے سامان محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔قصبہ مراد آباد بھی خالی ہوگیا ہے۔ قصبہ کے تین اطراف میں سیلابی پانی بہہ رہا ہے۔ تلیری کینال میں چار مقامات پر شگاف پڑ گیا ہے جس سے نزدیکی آبادیاں زیر آب آگئی ہیں۔مانک پور حفاظتی بند میں شگاف سے سیلابی پانی نے مظفرگڑھ شہر کا رخ کرلیا جبکہ لوگوں کے مکانات بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ سیلابی پانی کی تباہ کاریوں سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ کالی پلی کے نزدیک حفاظتی بند میں شگاف کے باعث سیلابی پانی تیزی سے آبادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ایم ایم روڈ پر واقع قصبہ خانپور بگا شیر کو شدید خطرہ لاحق ہے جبکہ جھنگ مظفرگڑھ روڈ بھی زیر آب آگئی ہے۔ لوگ انتہائی پریشانی کے عالم میں محفوظ مقامات کی طرف بھاگ رہی ہیں۔ مظفرگڑھ شہر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سرکاری دفاتر کا ریکارڈ بھی ہنگامی بنیادوں پر محفوظ بنایا جارہا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago