News

مظفرگڑھ ، بینکوں سے رقم نکلواکر نکلنے والے شہریوں سے لاکھوں روپے لو ٹنے وا لا 3 رکنی گینگ گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2023ء) مظفرگڑھ پولیس نے بینکوں سے رقم نکلواکر نکلنے والے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لینے والے 3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،ملزمان مظفرگڑھ،ملتان،رحیم یار خان سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو 40 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ میں پولیس نے بینکوں سے پیسے نکلواکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی گینگ کو سرغنہ امتیاز عرف بلیک بیری کو 2 ساتھیوں مستقیم اور نور سمیت گرفتار کرلیا ہے،پولیس کے مطابق ملزمان مظفرگڑھ،ملتان،رحیم یار خان سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو 40 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے.ایک ماہ قبل بھی ملزمان نے مظفرگڑھ کے تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کی حدود میں بینک سے پیسے نکلواکر نکلنے والے شہریوں سے اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے لوٹے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے،،پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق گینگ کا سرغنہ امتیاز عرف بلیک بیری مخبری کے شبہ میں باپ بیٹے کے قتل کی واردات میں بھی ملوث ہے.پولیس ترجمان کے مطابق خطرناک گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او احمد نواز شاہ کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار ملکانی کے لیے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago