Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ، ایمبولینس ڈرائیور پر ڈاکٹر کا تشدد، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، انکوئری کمیٹی بنا دی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 دسمبر2018ء) ایمبولینس نہ دینے پر ڈاکٹر کی طرف سے ڈیوٹی پر موجود ریسکیو اھلکار پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی اور اسسٹنٹ کمشنر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے کمیٹی معاملہ کی چھان بین کرکے تین یوم کے اندر رپورٹ پیش کرے گی ۔تفصیل کے مطابق مار پیٹ اور تشدد کے اس واقعہ کی بابت دونوں فریقین نے متضاد موقف پیش کیا ہے صدر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر تنویر اختر کے بھائی محمد ایوب قریشی ریٹائرڈ آئی جی پولیس گھر میں بے ہوش ہوکر گرپڑے اور زخمی بھی ھ ہو گئے اطلاع ملنے پر ایم ایس صدرہسپتال ڈاکٹر مہر اقبال ڈاکٹر تنویر قریشی کیہمراہ فوری طور پر ان کے گھر پہنچے اور وہاں سے ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری کو فوری طور پر ایمبولینس بھیجنے کا کہا جس پر مزکورہ ڈاکٹر نے ہسپتال میں موجود 1122 کی ایمبولینس کے ڈرائیور کو مریض کو لانے کیلئے چلنے کا کہا لیکن مبشر نامی ڈرائیور نے انکار کر دیا ڈاکٹر یوسف نسیم کے بار بار اصرار پر اس نے طیش میں آ کر ڈاکٹر پر تشدد کرنا شروع کر دیا دیگر ریسکیو ااہلکاروں اور ہسپتال کے عملہ نے بڑی مشکل سے ڈاکٹر یوسف نسیم کو ریسکیو اہلکار سے چھڑایا جبکہ مبشر نامی ریسکیو اھلکار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یوسف نسیم نے زاتی کام کیلئے ایمبولینس لے چلنے کا کہا اور اس کے انکار پر اس پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا واقعہ کے صحیح حقائق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago