News

مظفرگڑھ ،کپاس کی صاف اور آلودگی سے پاک چنائی کےلئے ایڈوائزری جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 ستمبر2021ء) جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی کپاس کی چنائی کا عمل شروع ہو چکا ہے کپاس کی صاف اور آلودگی سے پاک چنائی کےلئے محکمہ زراعت مظفرگڑھ نے کاشتکاروں کےلئے خصوصی ایڈوائزری جاری کر دی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر شعبئہ اطلاعات محکمہ زراعت عصمت کاہلوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آلودگی سے پاک کپاس حاصل کرکے کاشتکار نہ صرف اپنی فصل کی بہتر قیمت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ملک کےلئے زیادہ زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے،انہوں نے کسانوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ کپاس کی غلط چنائی سے پھٹی کی کوالٹی اور معیار متاثر ہو سکتا ہے،کپاس کی چنائی اس وقت کرنی چاہیئے جب پودوں سے شبنم کی نمی بالکل ختم ہو جائے،چنائی کرنے والی خواتین سر پر سوتی کپڑا لے کر بالوں کو اچھی طرح ڈھانپ کر چنائی کریں تاکہ سر کے بال روئی میں شامل ہو کر روئی کی کوالٹی خراب نہ ہو،کپاس کو صرف سوتی کپڑے کے بوروں میں رکھیں،محکمہ زراعت کے اہلکار کپاس کی صاف چنائی، زخیرہ اور ترسیل کےلئے کاشتکاروں کی راہنمائی کرنے کےلئے موجود ہیں،کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ کپاس کی صاف چنائی کےلئے مزدوری وزن کی بجائے صاف ستھری چنائی پر دیں،انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز کو ہدائت جاری کی گئی ہے کہ وہ موقع پر جا کر فصل کی چنائی پر مامور سپروائزری اور چنائی کرنے والی عورتوں کو عملی تربیت دیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago