News

مظفرگڑھ ،ڈپٹی کمشنر کا رجب طیب اردگان ہسپتال ،دیہی مرکز صحت کا اچانک دورہ

مظفرگڑھ  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے گزشتہ رات رجب طیب اردگان ہسپتال اور دیہی مرکز صحت کا اچانک دورہ کیا، دونوں ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ ادویات کی سٹاک کا معائنہ سمیت دیگر انتظامات کا بھی جائز ہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہسپتال میں دستیاب سہولیات کو مریضوں تک بلا امتیاز فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنے فرایض دیانتداری سے ادا کریں۔ہسپتالوں کو صاف ستھرا رکھا جائے۔ مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ان سے اخلاق سے پیش آیا جائے۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 month ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago