مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ بورڈ برائے تبدیلی تفتیش کا انعقاد، ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سعداللہ خان اور ڈی ایس پی سٹی سرکل ناصر نواز ممبر بورڈ کے ہمراہ تبدیلی تفتیش بورڈ کی سربراہی کی۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او دفتر مظفرگڑھ میں چوہدری سجاد احمد گجر ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ بورڈ کی تبدیلی تفتیش کا اجلاس منعقد کیا گیا جسمیں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان اور ڈی ایس پی سٹی سرکل ناصر نواز نے بھی شرکت کی، تفتیش تبدیلی کیلئے سائلین کو موقع دیا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنے مقدمہ کی تفتیش میں مقامی پولیس پر اگر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں تو ان کو دوسرا موقع دیا جاتا ہے جسمیں وہ ڈی پی او مظفرگڑھ کو درخوست دیتے ہیں اس سلسلے میں درخوستوں کی سماعت کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک بورڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دونوں فریقین اور تفتیشی افسران کو طلب کر کے مکمل طور سماعت کی جاتی ہے اور اگر تفتیش میں میرٹ سے ہٹ کر کوئی بات بھی سامنے آتی ھے تو اس مقدمہ کی تفتیش تبدیل کردی جاتی ہے اور اگر مقامی پولیس نیتفتیش میرٹ پر کی ھو اور اس میں میرٹ سے ہٹ کر کوئی بات نہ ہو تو بورڈ سربراہ اس تفتیش کی نامنظور کرنے کی رائے دے سکتا ہے، اگر مقدمہ کی تفتیش تبدیلی کی سفارش کر دی جائے تو اس کی حتمی منظوری اور ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن بورڈ کے ممبران کو تفویض کرنے کیلئے ڈی پی او کیطرف سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جاتا ہے، جو اس مقدمہ کی تفتیش از سر نو کرتے ہیں، اور اگر اس کے بعد بھی کوئی فرہق تفتیش سیباتفاق نہیں کرتا تو وہ ریجنل انوسٹی گیشن برانچ اور پرونشل انوسٹی گیشن برانچ میں تفتیش تبدیل کرا سکتا ہے۔