مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 نومبر2021ء) چھٹی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے کوالیفائنگ مقابلے مکمل ہو چکے ہیں۔ کوالیفائنگ مقابلوں میں صاحبزادہ محمد علی سلطان نے 3 کلومیٹر کا ٹریک 1 منٹ اور 31 سیکنڈ میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ زین محمود نے ٹریک 1 منٹ 32 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ شیراز قریشی نے ٹریک 1 منٹ 33 سیکنڈ میں کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا نے پلوشہ حیات خان کی گاڑی کو ٹریک پر روانہ کر کے کوالیفائنگ مقابلوں کا افتتاح کیا۔ کوالیفائنگ مقابلوں میں 109 گاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 41 پری پیریڈ کیٹگری 60 سٹوک کیٹیگری جبکہ 8 خواتین کیٹیگری کی گاڑیاں شامل تھی۔ اس موقع پر ڈی پی او حسن اقبال، اے ڈی سی ریونیو شاہ رخ، ممبر صوبائی اسمبلی نیاز احمد گشکوری، چیرمین زکوٰۃ کمیٹی مہر عبد الحسین ترگڑ اور اے سی کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض بھی موجود تھے۔
ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ 195 کلومیٹر سے زائد لمبے ٹریک پر مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام ڈرائیورز حضرات اور ان کی گاڑیوں کی حفاظت کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے لیے 300 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ کوالیفائنگ مقابلوں کے سٹوک کیٹیگری میں یاسر احمد نے پہلی پوزیشن ،سید آصف امام نے دوسری جبکہ تیمور خواجہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کیٹیگری میں رباب سلطان نے پہلی ، پلوشہ حیات نے دوسری جبکہ ندا واسطی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 27 نومبر کو سٹاک اور خواتین کیٹیگری کے فائنل مقابلے ہونگے جبکہ 28 نومبر کو پری پیریڈ کیٹگری کے فائنل مقابلے ہونگے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…