Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ،چوک سرور شہید میں سود خوروں کا راج، قرض بمعہ سود اتارنے کے باوجود شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جون2020ء) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں سود خوروں کا راج، قرض بمعہ سود اتارنے کے باوجود شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری، چوک سرور شہید کے چک نمبر 561 کے رہائشی عاطف نے بتایا ھے کہ اس نے سال 2017 میں ڈیڑھ لاکھ روپیہ سود پر لیا تھا جو وہ پنچائتی فیصلے کے مطابق سود سمیت مکمل طور پر ادا کر چکا ھے لیکن اس کی جائیداد کے کاغذات واپس نہیں کئے جارھے اور مزید سود ادا کرنے کیلئے کہا جا رھا ھے۔اس نے بتایا کہ سود خور اس کے ساتھ غنڈہ گردی کر رھے ھیں اور مزید رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رھے ھیں۔ ایک مرتبہ انھوں نے اس کے 2 کمسن بیٹوں کو موٹرسائیکل سے گرا کر جان سے مارنے کی کوشش بھی کی ھے۔ اس نے بتایا کہ اس نے پولیس کو متعدد مرتبہ درخواستیں دی ھیں لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ متاثرہ شخص عاطف نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے سود خوروں سے اس کی جان بچانے اور انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago