News

مظفرگڑھ ،پہلی بار کاشتکاروں کوڈائریکٹ کیش سبسڈی پہنچانے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب نے ’’کسان کارڈ ‘‘کا اجراء کر دیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 اگست2021ء) زراعت آفیسر محمد طلحہ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کاشتکاروں کوڈائریکٹ کیش سبسڈی پہنچانے کے لئے محکمہ زراعت پنجاب نے ’’کسان کارڈ ‘‘کا اجراء کر دیا ہے،اس تاریخی اقدام کے ذریعے کاشتکار کھاد اور بیج رعایتی قیمت پر حاصل کر سکیں گے اور کسان کارڈکو اے ٹی ایم پر استعمال کر کے کسان فوری کیش حاصل کر سکے گا۔

یہ بات انہوں نے رنگپور کے کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی شفاف انداز میں پہنچائی جا سکے گی۔ کسان کارڈ کے تحت کاشتکار فصل بیمہ تکافل، ای کریڈٹ اور زرعی مداخل کی تمام سبسڈی حاصل کرسکیں گے اور کارڈ کو بطور اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہوئے سبسڈی کی رقم کو فوری وصول کر کے بروقت زرعی مداخل خرید کربروقت اٴْمور کاشتکاری اور تحفظِ نباتات کو یقینی بنا سکیں گے جس سے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ اور پیداواری اہداف کا حصول ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سرکل رنگپور میں دو ہزار سے زائد کاشت کاروں کے کسان کارڈز بن چکے ہیں اور وہ کروڑوں روپے کی سبسڈی بھی وصول کر رہے ہیں۔اس موقع پر طالب حسین، الطاف حسین، قیصر عباس، مختار سیال، ظفر عباس کے علاوہ کثیر تعداد میں کاشت کار بھی موجود تھے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago