مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 اگست2021ء) زراعت آفیسر محمد طلحہ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کاشتکاروں کوڈائریکٹ کیش سبسڈی پہنچانے کے لئے محکمہ زراعت پنجاب نے ’’کسان کارڈ ‘‘کا اجراء کر دیا ہے،اس تاریخی اقدام کے ذریعے کاشتکار کھاد اور بیج رعایتی قیمت پر حاصل کر سکیں گے اور کسان کارڈکو اے ٹی ایم پر استعمال کر کے کسان فوری کیش حاصل کر سکے گا۔
یہ بات انہوں نے رنگپور کے کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی شفاف انداز میں پہنچائی جا سکے گی۔ کسان کارڈ کے تحت کاشتکار فصل بیمہ تکافل، ای کریڈٹ اور زرعی مداخل کی تمام سبسڈی حاصل کرسکیں گے اور کارڈ کو بطور اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہوئے سبسڈی کی رقم کو فوری وصول کر کے بروقت زرعی مداخل خرید کربروقت اٴْمور کاشتکاری اور تحفظِ نباتات کو یقینی بنا سکیں گے جس سے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ اور پیداواری اہداف کا حصول ممکن ہوگا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…