Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ،پولیس ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا گیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 مئی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کیطرف سے قائم کیے گئے پولیس ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ طور کلاسز کا آغاز کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق جدید سہولتوں سے آراستہ پولیس ڈرائیونگ سکول مظفرگڑھ میں باقاعدہ طور پہلے بیچ میں کلاسز کا آغاز کردیا گیا، ڈرائیونگ ٹریننگز کو ابتدائی طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جسمیں پہلے کلاس میں ملٹی میڈیا پر لیکچرز دئیے جاتے ہیں جہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ سٹاف جدید خطوط پر استوار سلیبس کے تحت لیکچرز دیتے ہیں لیکچر روم کی جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جسمیں آرام دہ فرنیچر اور فلی ائیر کنڈیشنڈ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جس سے ڈرائیونگ سیکھنے والے امیدواران آرام دہ ماحول میں بیٹھ کر ٹریننگز لے رہے ہیں، سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیونگ سکول میں جدید طرز تعلیم کے ذریعے ڈرائیونگ سیفٹی اور دیگر قوانین پر لیکچرز کے ساتھ ساتھ زیادہ وقت پریکٹیکل ٹریننگز پر دیا جا رہا ہے، ایک ماہ کا کورس مکمل کرنے پر ایل ٹی وی لائسنس اور موٹر سائیکل و موٹر کار ڈرائیونگ لائسنسز کا اجرا کیا جائیگا، کورس کی مکمل فیس 6000 روپے رکھی گئی ہے اس انتہائی کم فیس کا مقصد عوام کو ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے خدمات فراہم کرنا ہے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ اس ڈرائیونگ سکول میں اس کورس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیورز کو ریفریشر کورسز بھی کروائے جائیں گے جس سے مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثات میں بچاؤ میں مدد ملے گی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago