Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ،پولیس اہلکارکو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا خطرناک ملزم گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 اکتوبر2019ء) تھانہ خانگڑھ کے علاقے میں کراچی روڈ پر پولیس اہلکار حیدر علی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والا خطرناک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ دو دن قبل مظفرگڑھ کراچی روڈ پر علاقہ تھانہ خانگڑھ میں مسلح شخص کا شہریوں پر پستول تان کر فائرنگ کرنے اور جب پولیس اہلکا حیدر خان اس کو گرفتار کرنے کیلئے آگے بڑھا تو اس پرفائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ارشاد چمچی کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا کر پولیس جوان کو زخمی کر نے والے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے، ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین کی سربراہی میں تھانہ خان گڑھ کیایس ایچ او انسپکٹر محمد سلیم جتوئی کی سپیشل ٹیم سب انسپکٹر مظہر سعید کی قیادت میں پولیس ٹیم نے دن رات ایک کر کے چھاپے مار کر جدید ٹیکنالوجی کے زریعے ٹریس کر کے بہت کم وقت میں گرفتار کر کے حوالات میں بند بھی کر دیا، خطرناک ملزم ارشاد عرف چمچی نے ایک روز قبل کراچی ملتان روڈ خانگڑھ میں کھلے عام عوام کے سامنے فائرنگ کر کے قانون کو چیلنج کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو فائر مارے تھے، ملزم ارشاد چمچی قبل ازیں تھانہ خانگڑھ میں سنگین نوعیت کے 7 مقدمات میں چالان ہوچکا ہے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا سماج دشمن عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی اتنے کم وقت میں پولیس خان گڑھ کی اتنی بڑی کارروائی پر پولیس ٹیم خان گڑھ شاباش کی مستحق ہے۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago