مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) ٹرالر،ٹرک،کار تصادم،4 افراد زخمی۔مظفرگڑھ ملتان روڈ پر چناب ٹول پلازہ کے قریب شدید دھند اور غلط اوورٹیک کی وجہ سے ٹرالر،ٹرک اور کار میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 کار سوار افراد اور 2 ٹرالر میں سوار افراد زخمی حالت میں کار اور ٹرالر میں پھنس گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے مظفرگڑھ سے ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل کو روانہ کروادیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔
ریسکیو سٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کار اور ٹرالر میں پھنسے چاروں افراد 41 سالہ محمد لطیف،40 سالہ محمد افضل،18 سالہ محمد آصف اور 40 سالہ نزیر احمد کو بحفاظت زندہ نکال لیا۔ ایک معمولی زخمی شخص نزیر احمد کو فرسٹ ایڈ فراہم کی اور تین زخمی مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…