مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 فروری2023ء) ہوٹلوں ، دکانوں، کھیتوں اور ورکشاپوں میں کام کرنےوالے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی ،صبح نوسکول میں داخلے اور رجسٹریشن کےلئے ہیلپ لائن نمبر 1234متعارف کرائی گئی تھی ،جس کے تحت ہوٹلوں ، دکانوں ،کھیتوں اور ورکشاپوں میں کام کرنےوالے بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جائے گا، سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب سروش فاطمہ نے بتایا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعلیم کے بنیادی اور لازمی حق تک عوام کی آسان رسائی کے مشن پر کاربند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کئی مزدور بچے پڑھ لکھ کر زندگی میں آگے جانا چاہیے ہیں ،دوسرے بچوں کی طرح سکول جانا ان کا بھی ایک خواب ہوتا ہے لیکن بعض مجبوریوں کے سبب وہ ایسا کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں،وہ ہیلپ لائن 1234 پر رابطہ کریں اور نام، ولدیت، فون نمبراور پتہ وغیرہ کی تفصیلات فراہم کریں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا متعلقہ عملہ خود اس تک اور اس کے گھر والوں تک پہنچے گااور انہیں خوش اسلوبی سے قائل کرکے بچے کو گھر کے قریبی سکول میں داخلہ دلوائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جن بچوں کی کچھ تعلیم ضائع ہو چکی ہے،جلد سیکھنے کے پروگرام کے تحت ان کے کھوئے ہوئے سالوں کا ازالہ مہینوں میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی جگہ پر کسی ایسے مزدور بچے کو دیکھیں جو پڑھ لکھ کر زندگی میں کچھ بننا چاہتا ہو تو ہیلپ لائن 1234 پر اس کی رجسٹریشن کرائیں ۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…