News

مظفرگڑھ ،نجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ کی سپلائی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 مئی2022ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ کی سپلائی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی، ملک شاپس پر سپلائی کیا جانیوالا سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ پکڑلیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کے مطابق ہیڈ محمد والا کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران 2000 لٹر ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی،جدید لیکٹوسین مشین کے زریعے ٹیسٹ کرنے پر دودھ میں پانی اور مضر صحت کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی اور دودھ میں فیٹس اور غزائت کی کمی بھی پائی گئی،2000 لٹر مضر صحت دوودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا،تلف کیا جانے والا مضر صحت دودھ ملتان اور اس کے گردونواح میں ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا،اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا دودھ کے نام پر سفید زہر کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ دودھ بچوں بڑوں سب کی بنیادی غزا ہے اس میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے اور قوم کے مجرم ہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی کےلئے اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago