News

مظفرگڑھ ،نایاب نسل کے پرندوں کا شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف کریک ڈا ؤن شروع

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مارچ2023ء) ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب کی ہدائت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف مظفرگڑھ عبدالرزاق بلوچ نے مہمان مسافر پرندوں مرغابی ، بٹیر ، تیتر،چکور اور کئی نایاب نسل کے پرندوں کا شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف کریک ڈا ؤن شروع کر دیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عبدالرزاق بلوچ کے مطابق ڈی جی وائلڈ لائف نے ہدایت کی ہے کہ دریائے چناب ، دریائے سندھ پر اور ضلع میں موجود آبی گزرگاہوں، تالابوں پر غیر قانونی طور پر مرغابی کے ناجائز غیرقانونی شکار کے خلاف ایکشن لے کر مسافر پرندوں کو ظالم،بے رحم شکاریوں سے ہر صورت بچایا جائے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف مظفرگڑھ نے ڈی جی وائلڈ لائف کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے دریائے چناب اور دریائے سندھ پر اور خانپور رینج ، رنگلا، ہیڈ محمد والا رنگپور ،جتوئی ، علی پورمیں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور خود بھی ان کے ہمراہ شکاریوں کا تعاقب کر کے آئے روز ان سے بیٹریاں ، جال،کیسٹیں، لاواجات،مصنوعی مرغابیاں، بندوقیں،اور شکار میں کام آنے والا دیگر سامان قبضے میں لے کر قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانے عائد کئے اور متعدد شکاریوں کو شکار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ان ظالم شکاریوں کے خلاف کاروائی مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں گے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago