Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ،نامعلوم عورت کوٹ ادو کے ہسپتال میں نومولود بچی کو پھینک کر فرار،ڈاکٹرز نے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اکتوبر2019ء) نامعلوم عورت کوٹ ادو کے ہسپتال میں نومولود بچی کو پھینک کر فرار،ڈاکٹرز نے لاوارث نومولود زندہ بچی کو تحویل میں لیکر طبی امداد دینے کے بعد ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں نامعلوم سنگدل ماں اپنی چند گھنٹوں کی نومولود بچی کو تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کے عقب میں پھینک کر فرار ھو گئی۔

بچی کی موجودگی کی اطلاع ھسپتال کے عملے کو ملنے پر عملے نے بچی کو اٹھا کر ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کے مطابق بچی 4،5 گھنٹے قبل پیدا ھوئی ھے اور بالکل صحتمند ھے۔ ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ انہوں نے پولیس کو اطلاع کرکے بلا لالیا ھے اور اب پولیس قانون کے مطابق کاروائی کرے گی ایک سنگدل ماں اپنے جگر کے ٹکڑے کو لاوارث بنا کر پھیک گئی تھی لیکن ھسپتال میں لاوارث بچی کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بہت سے بے اولاد جوڑے اس بچی کو گود لینے کیلئے پہنچ گئے ھیں پولیس کا کہنا ھے کہ قانونی کارروائی کے بعد بچی کو کسی بے اولاد جوڑے کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago