Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ،ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے لائحہ عمل تیار

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر مظفرگڑھ شہر و گردونواح میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے لائحہ عمل تیار ۔اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ اور چئیرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ کی سربراہی ہی میں آج دوپہر دو بجے بلدیہ آفس میں انجمن تاجران کے عہدیداروں اور تاجران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی جائے گی۔تفصیل کیمطابق مظفرگڑھ شہر اور گردونواح میں ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ظہور حسین بھٹہ کو خصوصی ٹاسک جاری کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کے مکمل خاتمہ کی ہدایات جاری کردی ہیں جسکے لئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ نے چئیرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ کے ہمراہ آج دوپہر بلدیہ ہال میں انجمن تاجران مظفرگڑھ کے عہدیداروں اور تاجران کیساتھ خصوصی میٹنگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔میٹنگ میں شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے تاجران کیساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی جس میں تاجروں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے حتمی حکمت عملی طے کرکے آپریش کا باقاعدہ آغاز کیاجائے گا۔میٹنگ میں تاجران کیساتھ مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ افراد کو بھی دعوت دی جائے گی جو کہ شہر میں ناجائز تجاوزات سے پیش آ نے والی مشکلات پر روشنی ڈالیں گے
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago