News

مظفرگڑھ ،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 اکتوبر2022ء) منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران 7منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 585 لیٹر شراب،450 گرام چرس اور 2 کلوگرام بھنگ برآمد کر لی ۔پولیس ترجمان کےمطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔

گذشتہ شب منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن میں 585 لیٹر شراب،450 گرام چرس اور 2 کلو گرام بھنگ پکڑی گئی جبکہ منشیات فروشی کادھندہ کرنےوالے 7منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ پولیس منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago