Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ،مقامی انڈسٹری میں روزگار کے کوٹہ بارے قومی اسمبلی میں سوالنامہ جمع

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 دسمبر2018ء) ملک غلام رضا ربانی کھر ایم این اے حلقہ این اے 183 مظفرگڑھ نے قومی اسمبلی کے ایوان میں حلقہ این اے 183 کے نوجوانوں کیلئے مقامی انڈسٹری میں روزگار فراہم کرنے کیلئے کوٹہ مختص کرانے کیلئے سوالنامہ جمع کرا دیا ہے۔جس میں منسٹر آف انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن بتائیں کہ حلقہ این اے 183ضلع مظفر گڑھ میں موجود انڈسٹری میں مقامی افراد کی ملازمتوں کا حصہ کتنا ہے اور کتنے فیصد مقامی افراد کو یہاں موجود انڈسٹری نے ملازمتیں فراہم کی ہیں،جب مقامی افراد تعلیمی قابلیت اور ملازمتوں کیلئے درکار تجربہ پر پورا اترتے ہیں تو انہیں انکا حق فراہم کیوں نہیں کیا جا رہا.انکی ملازمتوں کیلئے کوٹہ موجود کیوں نہیں مقامی تمام انڈسٹری پر حلقہ این اے 183 میں جو سوشل زمہ داریاں لاگو ہیں وہ کیوں نہیں نبھا رہی ہے کیونکہ آلودگی ، ٹریفک جام ، زیر زمین پانی کی شرح میں آلودگی میں اضافہ اور دیگر کئی مسائل سے حلقہ متاثر ہو رہا ہے لیکن مقامی انڈسٹری نے علاقہ کی فلاح کیلئے جو ان پر زمہ داری بنتی ہے بالکل نہیں نبھا رہیں.جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے منسٹری سے جواب طلب کر لیا ہی.
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago