News

مظفرگڑھ ،مفت آٹے کی شفاف اور پرامن تقسیم کےلئےآٹا سنٹرگرلز ڈگری کالج منتقل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی کے حکم پر خان گڑھ میں رش سے بچنے اور مفت آٹے کی شفاف اور پرامن طریقے سے تقسیم کےلئے مفت آٹا سنٹر گرلز ڈگری کالج خان گڑھ شفٹ کر دیا گیا ہے اور خان گڑھ سے مرد حضرات کو آٹا تقسیم کرنے کا عمل مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، مرد حضرات اب مفت آٹا مظفر گڑھ سے لے سکیں گے، گرلز ڈگری کالج خالصتا” تعلیمی ادارہ ہے اور قطعی طور پر پبلک پلیس نہ ہے لہذا کسی بھی طبقہ یا پیشہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی مرد پر گرلز ڈگری کالج میں داخلے پر مکمل پابندی لگا دی گئ ہے،گرلز کالج میں داخلہ کی صورت میں مرد حضرات کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،ٹوکن اور پرچی سسٹم مکمل طور ختم کر دیا گیا ہے۔

سنٹر کی انتظامی ذمہ داری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو کے سپرد کر کے سیکرٹری آر ٹی اے کو سنٹر سپروائزر کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔لہذا مرد گرلز ڈگری کالج کے احاطے میں داخل ہونے سے اجتناب کریں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago