مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 دسمبر2022ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم مسعود ندیم نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی 175 خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے، جس میں سکیورٹی گارڈ، نائب قاصد اور چوکیدار کی آسامیاں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 175 آسامیوں میں سے 113 آسامیاں ضلع مظفرگڑھ جبکہ 62 آسامیاں ضلع کوٹ ادو کی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں اضلاع سے کل 16 ہزار 535 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
جن میں 6738 درخواستیں تحصیل مظفرگڑھ سے 1210 درخواستیں تحصیل علی پور سے جبکہ 3505 درخواستیں تحصیل جتوئی سے اور 5082 درخواستیں ضلع کوٹ ادو سے موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج تحصیل مظفرگڑھ سے تعلق ریکھنے والے امیدواروں کے انٹرویو ہیں۔ 13 دسمبر کو ضلع کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویو ہونگے۔ 14 دسمبر کو تحصیل علی پور سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویو ہونگے جبکہ 15 دسمبر کو تحصیل جتوئی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویو ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کی تمام آسامیوں پر بھرتی کا عمل میرٹ پر مکمل کیا جائے گا۔\378
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…