News

مظفرگڑھ ،شہداء کی فیملیز اور خصوصی بچوں کے لئے ڈی پی او ہاؤس میں میں پر تکلف ظہرانے کا انعقاد

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 مارچ2023ء) مظفرگڑھ میں پولیس شہدا و ملازمین کی ویلفئیر، شہدا کی فیملیز اور خصوصی بچے ڈی پی او ہاؤس مظفرگڑھ میں خصوصی مہمان بنے ۔ڈی پی او ہاؤس میں ڈی پی او رضا صفدر کیطرف سے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی پی او نے تمام شرکاء اور خصوصی بچوں کے ساتھ جا کر ملاقات کی اور تمام شرکا کو ویلفیئر اقدامات سے آگاہ کیا۔

ڈی پی او ہاؤس میں موجود جھولے بچوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے،چھوٹے بچے جھولے جھولتے رہے اور ڈی پی او ہاؤس میں پھرتے رہے۔ ڈی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن تنویر احمد ملک کے ہمراہ خصوصی بچوں کے ساتھ کھانا کھایا۔گفٹ ہیمپرز دیئے اور ڈی پی او خود بچوں کو کھانا پلیٹ میں ڈال کر دیتے رہے۔ تقریب کے سٹیج پر شہدا ءکے بچوں اور خصوصی بچوں کو بٹھا کر مہمان خصوصی بنایا گیا۔ڈی پی اومظفرگڑھ نے بتایا کہ شہدا ءکی فیملیز کو گھر کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے بلا سود قرض دیا جائیگا اور تمام شہدا ءکی فیملیز کے ساتھ میں خود براہ راست رابطے میں ہوں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago