Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ،سڑکوں، گلیوں اور پبلک مقامات پر گوبر، عمارتوں کا ملبہ اور سیوریج نالوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے پابندی عائد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کی سفارش پر محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے ضلع مظفرگڑھ کی ریونیو حدود میں سڑکوں، گلیوں اور پبلک مقامات پر گوبر، عمارتوں کا ملبہ اور سیوریج نالوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے پر دفعہ 144 نافذ کر کے پابندی لگا دی ہے۔ڈپٹی کمشنرانجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں سڑکوں اور گلیوں میں گوبر، عمارتوں کا ملبہ اور سیوریج نالوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے والوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس لئے تمام شہری سڑکوں،گلیوں اور سیوریج لائنوں پر پڑے ہوئے عمارات کا ملبہ اور مویشیوں کے گوبر فی الفور ہٹا لیں وگرنہ ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گی.انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 فوری طور پر پر نافذالعمل ہی.سڑکوں اور گلیوں میں گوبر، عمارتوں کا ملبہ اور سیوریج نالوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا.سڑکوں اور گلیوں میں پڑاعمارتوں کا ملبہ،گوبر اور دیگر کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی.کوڑا کرکٹ سے سیوریج نا لے بلاک کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائیگا. ضلع کو صاف ستھرا بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ اس پہلے ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں سڑکوں, گلیوں اور سیوریج کی لائنوں کو کاٹنی, توڑنے اور نقصان پہنچانے کے حوالے سے بھی دفعہ 144 نافذ کرچکی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago