News

مظفرگڑھ ،سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے نادار اور مستحق افراد کیلئے آٹے کی خریداری پر رعایت دی جا رہی ہے جس کے لئے ضلع بھر میں مختلف آٹا سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے مختلف آٹا سیل پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور نا جائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر کو ہدایت کی کہ شہر کے تمام سیل پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔شہریوں کو سستے آٹے کی سہولت سے مستفید ہونے میں حائل رکاوٹوں کو بھی فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ آٹا سیل پوائنٹس پر حفاظتی انتظامات کو برقرار رکھا جائے۔ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سیل پوائنٹس پر آٹے کی خریداری کے لیے آئے لوگوں سے آٹے کے دستیابی کے بارے میں دریافت کیا گیا جس پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کم قیمت پر آٹا خرید کر مہنگے داموں بیچنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ 

ہوٹلوں اور دکانوں پر سبسڈی آٹے کی موجودگی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی انتظامی افسران سیل پوائنٹس پر آٹے کی مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ آٹا سیل پوائنٹس پر حفاظتی انتظامات،صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago