مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 فروری2022ء) :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر حسین میاں نے گزشتہ ماہ جنوری میں پیش آنیوالے حادثات کے بارے رپورٹ جاری کر دی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ میں 14246 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2716 حقیقی ایمرجنسی کالز جبکہ 9807 ڈسٹربنگ کالز تھیں،ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے اپنا اوسط رسپانس ٹائم 07 منٹ کو برقرار رکھتے ہوئے 2716 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا جن میں سے 438 روڈ ٹریفک حادثات، 1879 میڈیکل ایمرجنسیز، 24 فائر ایمرجنسیز، 41 کرائم، 01 ڈوبنے کی، 04 عمارتوں کے گرنے کی اور 329 دیگر ایمرجنسی شامل ہیں،ریسکیو 1122 نے ان تمام ایمرجینسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 2ہزار7سو 68 افراد کو ریسکیو کیا گیا،جن میں 4سو6 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور 2ہزار3سو81 افراد کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 81 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ گھاس کاٹنے والی مشین میں ہاتھ یا بازو آکر کٹ جانے کی ایمرجنسی میں واضح اضافہ دیکھا گیا جو کہ نہایت تشویش کن بات ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوے کہا کہ ریسکیو 1122 جان بچانے والا ادارہ ہے جو بلا تفریق و بلا تاخیر لوگوں کو ایمرجنسی سہولت میسر کرتا ہے لہزا زمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے ریسکیو ایمبولینسز کو فوری راستہ دیں تاکہ بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ کر ضرورت مند لوگوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…