Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ،رشتہ طے کرانے والا فراڈیہ دٴْلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا ،بارات دٴْلہن کو لینے کے بجائے تھانے پہنچ گئی

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جولائی2020ء) مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا فراڈیہ دٴْلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا جس کے بعد بارات دٴْلہن کو لینے کے بجائے تھانے پہنچ گئی۔مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن پہنچنے والے دین پور کے رہائشی مزدور اللہ بچایا کے مطابق خادم حسین نامی شخص نے اس کا رشتہ روہیلانوالی میں طے کرایا،کچھ دن قبل خادم حسین نے روہیلانوالی میں مبینہ لڑکی کے اہلخانہ سے بات چیت بھی کرائی۔رشتہ طے ہونے پر گزشتہ روز اللہ بچایا ویگن بھر کے بارات لے کر روہیلانوالی پہنچ گیا۔دٴْلہے اللہ بچایا کے مطابق اس موقع پر فراڈیے نے اس سے 30 ہزار روپے کی رقم لی اور نکاح خواں بلانے کا بہانہ بناکر رفو چکر ہوگیا۔دٴْلہے نے فراڈ ہونے پر تھانے کی راہ لی اور وہاں پہنچ کر اصرار کیا کہ یا تو پولیس اس کے پیسے واپس کرائے یا کسی لڑکی سے شادی کرادے۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی درخواست وصول کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago