مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔8جون۔2014ء) مظفرگڑھ میں درندہ صفت شخص نے 10 اور 3 سال کی دو کمسن بچیوں کو اغوا کیا ،10 سال کی بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر مار ڈالا ۔ پولیس نے کارروائی کرکے 3 سال کی بچی کو بازیاب اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ مرادآباد کے علاقے میں ہفتے کی صبح پیش آیا۔دو معصوم بچیاں اپنے گھر میں کھیل رہی تھیں ان کا والد مزدوری پر گیا ہوا تھااور گھر میں کوئی بڑا موجود نہ تھااس دوران بچیوں کے بھائی کا سالا احسن اچانک گھر میں داخل ہوا۔وہ دونوں معصوم بچیوں کو بہلا پھسلا کر ایک نزدیکی گھر میں لے گیا۔ ملزم نے دس سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور پھر رسی سے اس کا گلا گھونٹ دیا۔ کمسن بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔واقعہ کے بعد ملزم 3 سال کی بچی کو اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگیا۔اہل علاقہ اور گھر والوں نے بچیوں کی تلاش شروع کی تو 10 سال کی بچی کی لاش قریبی گھر سے برآمد ہوئی۔پولیس کو اطلاع دی گئی۔ مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے تو ملزم کو گرفتار اور بچی کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ مرادآباد محمد فاروق کا کہنا ہے کہ صورتحال کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…