Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ،بین الاضلاعی خطرناک ملزم گرفتار

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2019ء) تھانہ شاہ جمال پولیس کی معصوم بچیوں کو ورغلا کر اغوا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کرکے زیورات اور نقدی لوٹنے والے بین الاضلاعی خطرناک ملزم کے خلاف بڑی کارروائی،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شاھجمال کی حدود میں ملزم شفقت نے 2 کم سن لڑکیوں کو امداد دلانے کے بہانے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم شفقت نے شاہجمال ہی کے علاقے کی 2 بزرگ خواتین کو بھی امداد دلانے کے بہانے اغوا کر کے ان سے سونے کی بالیاں اور نقد رقم لوٹی ملزم کے خلاف تھانہ اوچشریف بہاولپور میں میں بھی اغوا کا پرچہ درج ہے اس کے علاوہ ملزم تھانہ جتوئی اور تھانہ صدر علی پور میں بھی ایسی متعدد وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے پولیس نے ملزم شفقت کو گرفتار کر کے اس سے فروخت کی گئی طلائی بالیوں کی رقم تیس ھزار روپے سمیت ایک لاکھ روپے اور ایک چوری کا موٹر سائیکل برآمد کر لیا ھے پولیس نے ملزم سے اغوا کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل بمعہ گولیوں کے اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا ھے ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے ایس ایچ او شاھجمال چوھدری جاوید اختر اور اس کی پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago