News

مظفرگڑھ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی کھلی کچہری ، عوامی مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس نے کھلی کچہری لگائی جس میں سائلین کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کیلئے موجود تھی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے بتایا کہ تحصیلوں میں بھی عوامی خدمت کے لیے آسان رسائی کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں۔

تحصیل علی پور میں اسسٹنٹ کمشنر عمران رفیق نے اور تحصیل چوک سرور شہید میں اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ نے کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل حل کئے۔ کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کی پیش رفت سے سائلین کو آگاہ بھی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کی ہر درخواست کا فالو اپ بھی لیا جارہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ سائلین کے مسائل کے حل کے لیے آسان رسائی کھلی کچہری ہفتے کے تمام دن جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ شہری بلا جھجک کھلی کچہری میں آئیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کریں ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago