News

مظفرگڑھ ،امتحانی ایمرجنسی سروس کے طلبا کی موک ٹیسٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،سی ای او تعلیم

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 فروری2023ء) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ ملک مسعود ندیم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سیکرٹری ایجوکیشن کے ویژن کے مطابق امتحانی ایمرجنسی کے تحت طلباء کے موک ٹیسٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ نے ڈپٹی ڈی ای او مظفرگڑھ شاہد محمود سیال اور نیاز حسین کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول بستی درگھ خان گڑھ کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول و ضلعی صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی نے انہیں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکول میں محکمہ تعلیم کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں طلبہ سے موک ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں ۔ تاکہ نہ صرف ان کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے بلکہ اس سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں ۔

سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ ملک مسعود ندیم نے رانا فرزند علی کی طرف سے موک ٹیسٹ کے لیے کئے گئے انتظامات کو نہ صرف سراہا بلکہ انہوں نے ضلع بھر کے سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ ہائی سکول بستی درگھ خان گڑھ میں موک ٹیسٹنگ کے لیے بنائے گئے پیرا میٹرز کے مطابق کام کریں تاکہ ان کی کارکردگی کا معیار بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سکول میں صحت و صفائی کا معیار، اساتذہ اور طلباء کی حاضری سے بے حد خوشی ہوئی جبکہ سکول میں ڈسپلن مثالی پایا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن نے سینئر ہیڈ ماسٹر رانا فرزند علی کو ان کی شاندار کارکردگی پر شاباش دی ۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago