Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ،اغوا ء ہونے والے دو افراد 12 گھنٹوں میں بازیاب

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 نومبر2019ء) پولیس نے تھانہ کندائی کے علاقے میں سابقہ رنجش پر اسلحہ کے زور پر اغوا ء ہو نے والے دو افراد 12 گھنٹوں میں بازیاب کرا لئے ۔

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے کندائی میں 6 مسلح افراد نے گزشتہ روز صبح 9 بجے کپاس کی فصل کی چنائی کے دوران دوسری کئی خواتین و مردوں کے سامنے اسلحہ کے زور پر ملزمان نے زبردستی پرانی رنجش کا بدلہ لینے کیلئے کپاس کی چنائی کرنے والے محمد رفیق اور شاہینہ بی بی کو اغوا کر لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے، تاہم اس وقوعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور افسران کو اس وقوعہ کے حوالے سے آگاہ کیا، وقوعہ کی سنگینی پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ایس ڈی پی او علی پور چوہدری آصف رشید، ایس ایچ او کندائی کی چھٹی ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سیت پور ملک شریف ملانہ کو مغویان کی فوری برامدگی کیلئے خصوصی ٹاسک دیا، ملزمان کی تلاش کیلئے اہالیان علاقہ، جدید ٹیکنالوجی اور پروفیشنل مخبران تعینات کیئے گئے، چھاپوں کیلئے ایلیٹ فورس کی دو خصوصی ٹیموں نے مقامی پولیس کی مدد کی اور بالاخر تمام ممبران کی کوششوں سے دونوں مغویان کو پولیس نے 12 گھنٹوں کے محدود وقت میں بازیاب کرا لیا، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کو مغویان کی فوری برامدگی پر شاباش دی اور مزید حوصلہ افزائی کیلئے علی پور جا کر پوری پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کی تقسیم کا اعلان کیا پولیس نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ھے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago