Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ۔ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ماہانہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 فروری2020ء) 2020 جنوری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشادالحق نے ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ماہانہ وار کارکردگی کی رپورٹ پیشِ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے ریسکیو مظفرگڑھ کی ماہانہ وار کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ ماہ ریسکیو مظفرگڑھ کی ہیلپ لائن 1122 پر37 ہزار 5 سو سے زائد کالز موصول ہوئی،جن میں 2052 حقیقی ایمرجنسی کالز کو 7 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم سے بروقت رسپانس کرتے ہوئے 2 ہزار 152 ایمرجنسی سے متاثرہ افراد کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 312 ایمرجنسی سے متاثرہ افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنوری کے مہینے میں 358 روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ، 1456 میڈیکل ایمرجینسز، 34 جرائم پیشہ ایمرجنسی جن میں لڑائی جھگڑا ، اور خود کشی کی ایمرجنسی بھی شامل ہیں، 185 متفرق (Miscellaneous) ایمرجنسی جن میں زچگی ، اونچائی سے گرنا، کرنٹ لگنے ، کسی بھی جانور کے کاٹنے اور کام کے دوران آنے والی چوٹ وغیرہ کی ایمرجنسی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں 13 آگ لگنے کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس اور جلد آگ پر قابو پانے سے تقریباً دو کروڑ سے زائد کے اثاثے کو نقصان ہونے سے بچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے حوالہ سے بات کرتے ہوے انہوں نے بتایا کہ سال 2020 جنوری کے مہینے میں 1 ہزار 73 مریضوں کو بہتر علاج کے لیے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago