Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی جانب سے جشن بہاراں کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنئیر امجد شعیب ترین نے جشن بہاراں کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تقریب مظفرگڑھ شہر کے وسط میں واقع اکلوتے پارک فیاض پارک میں منعقد کی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے فیاض پارک میں جشن بہاراں فیسٹیول منانے کیلئے 6 افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی جشن بہاراں منانے کیلئے مناسب تاریخ کا تعین کرے گی اور فیاض پارک کی دیواروں پر پینٹنگز بنانے کیلئے طالبعلموں اور سماجی کارکنوں میں پینٹنگ کمپیٹیشن کرائے گی۔

فیاض پارک کی تزئین نو کا نامکمل کام جلد مکمل کرانا بھی کمیٹی کے فرائض میں شامل ھو گا جشن بہاراں کو خوب تر بنانے کیلئے کمیٹی تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ کمیٹی کا کنوینر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو مظفرگڑھ کو مقرر کیا گیا ھے جبکہ ممبران میں سی ای او محکمہ تعلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،ایکس ای این ھائی ویز،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور ایک مقامی این جی او سائیکوپ کی چیئرپرسن ام کلثوم سیال شامل ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

24 hours ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

6 days ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago