Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ۔چوک سرور شہید کو جلد ہی تحصیل کا درجہ دے دیا جائے گا،ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 فروری2020ء) وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ چوک سرور شہید کو جلد ہی تحصیل کا درجہ دے دیا جائے گا اور کوٹ ادو تحصیل میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب چوک سرور شہید کے نو منتخب عہدیداران کی رسم حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دینے کے معاملہ پر انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بات کی ہے اور انہوں نے چوک سرور شہید کو جلد تحصیل کا درجہ دینے کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو تحصیل کی آبادی 14 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جبکہ ضلع مظفرگڑھ کی آبادی 42 لاکھ ہے اور اتنی بڑی آبادی کے ضلع میں کسی یونیورسٹی کا کیمپس تک موجود نہیں ہے تحریک انصاف کی حکومت جلد ہی یہاں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ مہنگائی سابق دور حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے ہے مشکل وقت گزر چکا ہے اور جلد ہی مہنگائی پر کنٹرول کر لیا جائے گا۔ نوجوانوں کیلئے نوکریوں اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چوک سرور شہید کے جن علاقوں میں گیس نہیں ھے وھاں جلد ھی گیس فراھم کردی جائے گی اور چوک سرور شہید کی تمام گلیاں پختہ اور سیوریج کے مسائل حل کر دئیے جائیں گے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago