Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ۔وکلاء اور پولیس نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں بہترین کردار ادا کیا، ڈی پی او مظفر گڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2020ء) ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے کہا ہے کہ وکلاء اور پولیس نے گزشتہ سال بہترین کوارڈینیشن کے تحت شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا اپنا بہترین کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ بار کیطرف سے سابقہ عہدیداران کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بار اور پولیس نے بہترین کوارڈینیشن کے تحت شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی میں اپنا اپنا بہترین کردار ادا کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس سال پولیس کا بار کے عہدیداران کے ساتھ اچھا تعلق رہا اور عہدیداران کی نشاندہی پر وکلاء کے ذاتی مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے گئے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا آئندہ سال بھی وکلاء جن کو بھی اپنا نمائندہ منتخب کرینگے اسی طرح ان کے ساتھ بہترین کوارڈینیشن قائم کرتے ہوئے شہریوں کو بلاتعطل انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب رومی، ممبران پنجاب بار کونسل اور عہدیداران بار کے ساتھ وکلاء کی کثیر تعداد شامل تھی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago