مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم نے اپنے ضلع مظفرگڑھ کو سر سبز و شاداب بنانا ہے جس کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کی معاونت سے ضلع بھر میں لاکھو ں پودے لگائے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے شجر کاری مہم میں پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کو شامل کرنے کیلئے پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری کرنا ایک نیکی کا عمل ہے جس سے نہ صرف ماحول خوبصورت ہوتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے پاس ہزاروں ایکڑ اراضی موجود ہے جس پر سول سوسائٹی، غیر سرکاری تنظیموں، طلباء اور دیگر طبقات کے ساتھ مل کر پودے لگائے جائیں گے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…