Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ۔سرکاری زمینو ں کو قابضین سے فوری واہ گزار کرایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ سرکاری زمینو ں کو قابضین سے فوری واہ گزار کرایا جائے گا، اگر کوئی پٹواری کسی سرکاری کام کے لئے رشوت طلب کرتا ہے تو محکمہ انٹی کرپشن کے ذریعے اس پر ریڈ کرائی جائے۔ یہ بات انہوں نے ڈی پی او سید ندیم عباس سے ہمراہ ڈی سی آفس میں لگائی گئی کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جن سائلین کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں وہ کھلی کچہری میں درخواست نہ دیں بلکہ عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں ہم عدالتوں کے فیصلوں پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ ایک درخواست پر انہوں نے کہا کہ زمین کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والے کو حوالہ پولیس کیا جائے گاتاہم اس کے لئے مکمل تحقیق ضروری ہے، بلدیہ کے سابق ملازمین اور ان کے لواحقین کے واجبات کے ادائیگی سے متعلق درخواست پر ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ ملازمین اور انکے لواحقین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے میونسپل کارپوریشن کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو لائحہ عمل بنانے ہدایت کی گئی ہے کی تمام ملازمین اور ان کے لواحقین کو اقساط میں ادائیگی جلد شروع کردی جائے گی اس طرح ہر پینشنر اور ان کے لواحقین کو ادائیگی یقینی ہوگی،محکمہ لائیو سٹاک کے متعلق ایک درخواست پر ڈپٹی کمشنر ے کہا کہ جانوروں کی ویکسینیشن کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضلع میں موجود ہر جانور کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگائی جائے۔انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق کو ہدایت کہ وہ مختلف بھانوں کا وزٹ کریں گے اور گوالوں سے پوچھیں گے کہ محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ ان کے جانوروں کی ویکسین کرتا ہے یا نہیں اگر کرتا ہے تو ان کو شاباش دی جائے گی ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا کہ محکمہ پولیس سے متعلق درخواستوں پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے تمام سائلین کے مسائل کو میرٹ اور قانون کے مطابق حل کیا جاتا ہے جہاں ضروری ہوتا ہے وہاں ایف آئی آر کی اندراج کو یقینی بنایا جاتا ہے ملزمان کو بھی گرفتار کیا جاتا ہے اور سائل کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے، کھلی کچہری میں 50سے زائد درخواستوں کی سماعت کی گئی جس میں سے 16درخواستیں محکمہ پولیس سے متعلق تھیں اس کے علاوہ محکمہ ریونیو سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی گئی جن پر فوری کاروائی کیلئے متعلقہ ریونیو افسر کا احکامات جاری کئے گئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل ظہور حسین بھٹہ اور متعلقہ محکموں کے افسرا ن بھی موجود تھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago