News

مظفرگڑھ،09محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 08 اگست2022ء) مظفرگڑھ ضلع بھر میں 09محرم الحرام کے موقع پر ڈی پی او احمد نواز شاہ کی ہدایت پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق 09 محرم الحرام کو دن اور رات کے وقت ضلع بھر میں 278مجالس اور 109جلوس برآمد ہونگے۔مجالس کے 278پروگرامز میں کیٹیگری اے کے43 ,کیٹیگری بی کے 89 اور کیٹیگری سی کے 146 پروگرام شامل ہونگے جبکہ ضلع بھر سے 109 جلوس برآمد ہونگے جس میں کیٹگری اے کے 20، کیٹگری بی کے 31 اور کیٹیگری سی کے 58 جلوس شامل ہیں۔

داخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاروں کا استعمال، پکٹس قائم، حساس مقامات پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں، ضلع بھر میں 2699 پولیس افسران، اہلکاران الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

جن میں 10 ڈی ایس پیز، 12 انسپکٹرز، 325 اپر سب آرڈینیٹ 1960 لوئر سب آرڈینیٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیس کے ساتھ ساتھ منتظمین ہاۓ امام بارگاہ کی طرف سے نامزد کردہ 890 وولنٹیرز بھی اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

 

امن و امان کے قیام اور احساس تحفظ کو اجاگر کرنے کے لیے ڈی پی او کی قیادت میں رینجرز، ڈولفن،ٹریفک اسٹاف اور ایلیٹ فورس کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ایلیٹ فورس ،QRF، ڈولفن فورس اور رینجرز کی ٹیمیں بھی گشت کرتے ہوئے مشکوک افراد کی چیکنگ جاری رکھیں گی۔ اور دوران جلوس اور مجالس تمام تر صورتحال کی CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ 

10محرم الحرم تک پولیس کاضلع بھر میں مشکوک آبادیوں، ہوٹل، سرائے، بس اڈوں اور جلوس و مجالس کے روٹس کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اشتعال انگیز وال چاکنگ، بینرز، پوسٹرز اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں ضلع بھر کے جلوس اور مجالس کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم نمبر 0662425030 اور پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے ۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago