Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، 8لاکھ 22ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔16 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں تین روزہ پولیومکاؤ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے آٹھ لاکھ بائیس ہزار آٹھ سو باون بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے اس طرح پولیو ٹیموں نے اٹھانوے فیصد حدف حاصل کیا ہے جو کہ بہت حوصلہ افزا ہے یہ بات انہوںنے تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں منعقد ہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی جسمیں ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے شرکاء کو بتایا کہ تین روزہ مہم کے دوران ایک سال سے پانچ سال تک کے آٹھ لاکھ بائیس ہزار آٹھ سو باون بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے جو کہ خوش آئند ہے جبکہ دو فیصد رہ جانے والے اور انکاری بچوں کی کوریج کیلئے دو دن کا کیچ اپ پلان تیار یا گیا ہے مہم کے دوران غلط جائزہ رپورٹ پیش کرنے اور مائیکرپلان کی تیاری میں کوتاہی برتنے پر پانچ ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مہم کے کامیاب انعقاد پر محکمہ صحت کی انتظامیہ اور ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے تمام یو سی ایم اوز اور ایریا انچارج کو متنبہ کیا کہ وہ کیچ اپ کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں موجوود رہیں اور کیچ اپ پلان پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ تھرڈ پارٹی کی جانب سے سروے کے دوران کوئی بے ضابطگی رپورٹ نہ ہواور ہی کوئی بچہ قطروں سے محروم نہ پایا جائے بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی آخر میں ڈپٹی کمشنر نے مہم کے دوران مثالی تعاون پر نمائیدگان ڈبلیو ایچ او یونیسف علماء کرم اساتذہ رضاکار تنظیموں اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران جتوئی ڈاکٹر عادل لغاری ڈبلیو ایچ اوڈاکٹر راشد محمود یونیسف ڈاکٹر اللہ بخش ڈپٹی دی ایچ او مظفرگڑھ عدنان لغاری میڈیا کوارڈینیٹر محکمہ صحت یوسی ایم اوز اور ایریا انچارج نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago