News

مظفرگڑھ، 4 اوباش نوجوانوں کی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج،ملزمان مفرور

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 ستمبر2021ء) تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں 4 اوباش نوجوانوں کی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج کرلیاگیا،ملزمان مفرور،مظفرگڑھ کے نواحی علاقے روہیلانوالی میں تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں موضع کندھی بلوچاں کی رہائشی متاثرہ لڑکی(ش)کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق وہ گزشتہ روز مویشیوں کیلئے کھیت سے چارہ کاٹ رہی تھی کہ مبشر،عنائت اللہ،حمزہ اور مدثر نامی اوباش اسے اٹھا کر زبردستی کپاس کے کھیت میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،اس کے شور و واویلا کرنے پر ملزمان اسے برہنہ حالت میں کھیت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے،پولیس تھانہ روہیلانوالی نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،متاثرہ لڑکی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ خانگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس انہیں گرفتار کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اس نے ڈی پی او مظفرگڑھ حس اقبال سے انصاف دلانے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،جبکہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کسی کا دباو قبول نہیں کرے گی،ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago