مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 مئی2019ء) مظفرگڑھ پولیس نے 2 خواتین کے اغوا و زیادتی اور شریف شہری کے قتل کے خطرناک اشتہاری مجرم کے خلاف کامیاب کارروائی کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان فرحان کریم، سب انسپکٹر الیاس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 2015 میں تھانہ شہر سلطان کے علاقہ میں قتل، اغوا و زیادتی کے مقدمہ کے اشتہاری مجرم صدام کو گرفتار کر لیا، مقدمہ کے مطابق ملزم صدام نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دو خواتین کو اغوا کیا اور ان خواتین کے رشتہ داروں کی مزاحمت پر ملزم نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے محمد شفیع نامی سخص شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ ملزمان دونوں خواتین کو اغوا کر کے لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے تھے، خطرناک مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…